ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مظفرنگر فسادات : سریش رانا ، سنگیت سوم اور سنجیو بالیان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری 

مظفرنگر فسادات : سریش رانا ، سنگیت سوم اور سنجیو بالیان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری 

Sun, 17 Dec 2017 00:53:07    S.O. News Service

مظفر نگر ،16؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کی ایک مقامی عدالت نے اتر پردیش کی حکومت کے وزیر سریش رانا، سابق مرکزی وزیر سنجیو بالیان ، بی جے پی ممبر اسمبلی سنگیت سوم اور امیش ملک کے خلاف سال 2013 کے مظفر نگر فسادات کو لے کر غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے ہیں۔ ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی ریاستی حکومت کی اجازت کے بعد عدالت نے وارنٹ جاری کئے ہیں۔خصوصی تحقیقات کمیٹی (ایس آئی ٹی) کے حکام کے مطابق اضافی چیف جسٹس مجسٹریٹ مدھو گپتا نے کل تازہ غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزمان سے 19 جنوری 2018 کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے کہا ہے۔ایس آئی ٹی نے ملزمان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اے کے تحت مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کرنے کے سلسلے میں مقدمہ چلانے کے لئے اتر پردیش کی حکومت سے اجازت مانگی تھی اور حکومت نے اس کی اجازت دے دی۔ملزمان پر الزام ہے کہ ان لوگوں نے ایک مہا پنچایت میں حصہ لیا تھا اور اگست 2013 کے آخری ہفتے میں تقریر کے ذریعے تشدد کو ہوا دی تھی ۔ اس کے علاوہ ملزمان پر تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مزید معاملہ درج ہے۔مظفرنگر اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں سال 2013 کے اگست اور ستمبر مہینے میں ہولناک فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے ۔ اس فساد میں 500سے زیادہ لوگوں کی اموات ہوئی تھی ا ور تقریباً 40.000سے زائد افراد بے گھر ہوئے تھے ۔ 


Share: